اہم خبریں

سجاول روڈ پر ٹرالر کی وین کو ٹکر ، 4 خواتین جاں بحق ،پانچ افراد زخمی ،2 کی حالت تشویشناک،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

ٹنڈو محمد خان(نیوز ڈیسک)ٹنڈو محمد خان میں سجاول روڈ پر ٹرالر کی وین کو ٹکر سے 4 خواتین جاں بحق ،پانچ افراد زخمی ہوگئے،2 کی حالت تشویشناک، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں سجاول روڈ پر ٹرالر کی وین کو ٹکر ،حادثے کے نتیجے میں چار خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے،حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ خبریں