اہم خبریں

وزیراعظم کازرداری، فضل الرحمان سے رابطہ،اتحادیوں کا اجلاس جلد بلانے،پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کی صورتِ حال کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اوراتحادیوں کا اجلاس جلد بلانے اور اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کرنے کے لئے اتفاق کیاگیاہے ۔اتوارکووزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں سیاسی صورتِ حال، وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ اور ملکی اقتصادی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آصف زرداری سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا اور درج بالا موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اتحادیوں کا اجلاس جلد بلانے اور اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کرنے کے لئے اتفاق کیاگیا ۔

متعلقہ خبریں