اہم خبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے،حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے، قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی،اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی،دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانےکاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں