اہم خبریں

رانا ثناء اللہ کو سکیورٹی مسائل کا علم نہیں، افغان طالبان سے تعاون کے بغیر آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، فواد چودھری

لاہور (نیوز ڈیسک) رہنماء پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏رانا ثناء اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں،اگریہ حکومت آٹھ ماہ اور رہ گئی تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں بچے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ افغان طالبان سے تعاون کے بغیر ایسے آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، مسائل صرف بندوق سے حل نہیں ہوتے آپ کو تفصیلی حکمت عملی چاہیئے، طاقت کا استعمال اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہو سکتا ہے

،مکمل حل نہیں، پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں اب آکر پتا چلا وہ عوام کے کپڑے کہہ رہے تھے، اگر یہ آٹھ ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں