اہم خبریں

ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ، 120 دن اہم ہیں، شیخ رشید کا پیغام

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ، 120 دن اہم ہیں۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاقِ رائےضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان، عوام، فوج اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں،استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں