اہم خبریں

دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب!مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی “کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا ؟ آپ “کمٹڈ” صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔جبکہ دوسری طرف وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں