اہم خبریں

ظلم کی شام ڈھل چکی اب سویرا ہوگا،بہت جلد قوم کیساتھ مل کر خوشیاں منائیں گے، نوازشریف کا عوام کے نام نئے سال کا پیغام

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم کیا،ظلم کی شام ڈھل چکی اب جلد سویرا ہوگا،بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشیاںمنائیں گے۔ہفتے کو نئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے،نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے،ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں