اہم خبریں

خود دو سال تک بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والامسٹر فراڈیاہم سے دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، رانا ثناء اللہ کا ردعمل

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معیشت ، الیکشن اور قومی مفاد پر سیاست کی جا رہی ہے خود دو سال تک بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والامسٹر فراڈیاہم سے دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے،یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ ہفتے کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان کیوں دو سال تک بھاگا رہا؟، بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے، دو سال تک بلدیاتی الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، اسے کہتے ہیں انوکھا لاڈلا مسٹر فراڈیا، دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے،جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا، الیکشن کمیشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔

متعلقہ خبریں