اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے،ایک ہزار پولنگ اسٹیشن پر تقریباً25 ہزار افراد کو تعینات کرنا ایک دن میں ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ایک ہزار پولنگ اسٹیشن پر تقریباً25 ہزار افراد کو تعینات کرنا تھا۔ ایک رات میں اتنے لوگوں کی تعیناتی ممکن نہیں تھی، عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات آج کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت کا احترام کرتے ہیں، ایک رات میں انتظامات ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات بھی ہمارے دور میں ہوئے تھے، عمران خان نے اپنے دور میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی رونا دھونا بند کرے اور میدان میں مقابلہ کرے،حکومت کو یونین کونسلز میں اضافے کا اختیار حاصل ہے۔