اہم خبریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم ،فوگ لائٹس استعمال کریں،موٹروے پولیس کی ہدایت

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی،موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا، موٹروے ایم ون مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے صوابی تک بند کردیا گیا،ایم ٹو کو ٹھوکرنیازبیگ سے ہرن مینارتک بند کردیا گیا، ایم تھری اور ایم فائیو کو بھی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں،لاہور ملتان روڈ فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار شیخوپورہ تک بند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں