اہم خبریں

پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ ،عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی )کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے سے متعلق عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔ جمعہ کو تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کرلیا،اجلاس میں حکومت مخالف جاری تحریک سمیت قومی اسمبلی سے استعفوں کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجتماعی استعفیٰ منظور نہیں کیے جائیں گے، ایک ایک کرکے پیش ہوں ۔

متعلقہ خبریں