اہم خبریں

ہتک عزت کا دعویٰ، سپریم کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفرکا الزام لگایا تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے ،کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اب تک کیس کی 23سماعت ہو چکی ہیں جن میں سے 10 پر عمران خان کے وکیل التوا کی درخواست کر چکے ہیں ، ان کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہے ، جس پر عمران خان کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیئے کہ اب تک 17 بار التوا کی درخواست کی جا چکی ہے جن میں سے 10 ہم نے جبکہ 10 حریف جماعت نے کی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ میں سے 2ججز نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی ہے ، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں