اہم خبریں

پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ،اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات نہ کرنے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو لاہور بلالیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ،اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات نہ کرنے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو لاہور بلالیا۔جمعرات کو پارٹی ذرائع کے مطابق ع پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین مران خان نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو لاہور بلالیا، و ہ آج دونوں سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے،ان کو استعفوں پر واضح مؤقف اختیار کرنے کیلئےبلایا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک کی پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سےملاقات ہونی تھی لیکن پرویزخٹک اورشاہ محمود قریشی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات میں شریک نہ ہوئے ،شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر نے وفد کی قیادت کی۔عمران خان پارٹی کے اہم عہدیداروں سے آج استعفوں پر مشاورت کریں گے۔

متعلقہ خبریں