اہم خبریں

جس طرح 11 ارکان کے استعفے قبول کیے باقی کے بھی منظور کریں، انتخابات کرائیں، ووٹ کا حق عوام کو دیں، اسد قیصر نے مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح 11 ارکان کے استعفے قبول کیے اسی طرح باقی ارکان کے بھی منظور کریں، حکومت سے ملک نہیں چل رہا،انتخابات کرائیں، ووٹ کا حق عوام کو دیں۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح 11 ارکان کے استعفے قبول کیے اسی طرح باقی ارکان کے بھی منظور کریں،شاہ محمود قریشی کے ساتھ سارے ایم این ایز کھڑے تھے، جو فلور پر آ کر بات کرتا ہے ان کے استعفے منظور ہوتے ہیں،جاوید ہاشمی کیس میں بھی یہی ہوا تھا، یہ اب سب کچھ روک رہے ہیں ،استعفے قبول نہیں کر رہے، ان سے ملک نہیں چل رہا۔انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے ایک پراسیس مکمل کیا تھا، موجودہ اسپیکر نے اس پراسیس کو روکا ہوا ہے جو غیر قانونی ہے، اس ملک میں کوئی قانون ہے نہ ہی کوئی اخلاقیات ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائیں، ووٹ کا حق عوام کو دیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد کے الیکشن ملتوی کر دیئے، عوام میں ان کی حیثیت انکو معلوم ہوگئی ہے، معاشی ایمرجنسی لگائی جا رہی ہے، اعظم سواتی کے ساتھ بدترین انسانی سلوک کیا گیا، اس ملک میں قانون آئین نہیں۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ نے ایوان میں کھڑے ہوکر استعفے دیئے، امپورٹڈ سرکار خوفزدہ ہے۔جبکہ عامر ڈوگر نے کہا کہ سب ارکان نے اپنی مرضی سے استعفے دئیے، تمام استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں