اہم خبریں

جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید کا طنز

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جاکر دیکھیں، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے ۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، کارخانے بند ہو رہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270 روپے ہو گیا ہے، 2 سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی گمشدگی کم نہ کرا سکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جاکر دیکھیں، نئے سال کے پہلے 3 مہینوں میں 8.3 ارب ڈالر کی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی، سیاسی، اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا، نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے، سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں