اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کی زیر صدارت تمباکو کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کرتے ہو ئے کہا ہے ایف بی آر ایک جامع حکمت عملی سے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنائے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئےایف بی آر حکام کی کاوشوں کو سراہا،وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ گزشتہ سال اسی دوران اکٹھے کیے گئے ٹیکس سے 26 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیاگیا،جولائی سے دسمبر تک تمباکوسیکٹر میں 83.5 ارب روپے ٹیکس وصول کر چکے ہیں،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی،وزیر اعظم کی ہدایت پر سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا گیا،وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔