اہم خبریں

فیصل واوڈا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ،استعفیٰ منظور ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیصل واوڈا ایوان بالا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔چیئرمین سینٹ سے فیصل واوڈا کا استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں