لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کر دیں، لوگ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بد دعا دے رہے ہیں۔
ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے. ٹیکسٹائل انڈسٹری سےلاکھوں خاندان وابستہ ہیں اور یہ صنعت تباہی کےدہانے پر ہے. اس وقت جن گھرانوں میں بھوک راج کررہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بددعا دےرہے. اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتےہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کریں pic.twitter.com/9p1qiAX6Km
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 28, 2022
بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے لاکھوں خاندان وابستہ ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے،جن لوگوں کے گھروں میں بھوک راج کر رہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بد دعا دے رہے ہیں، اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کااعلان کریں۔