اہم خبریں

حکومت کا الیکشن فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے پنجاب میں الیکشن فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم ضمنی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری آج کابینہ اجلاس کوبھجوادیتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائےگا۔

 

 

متعلقہ خبریں