لاہور(نیوزدیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں پر زمان پارک میں ایک اور بڑے آپریشن کاپلان تیار کیا جارہاہے۔ الیکشن کیلئے رقم جاری کرنے کے حکم پر عملدآمدنہ ہوا تو گورنر سٹیٹ بینک گھر جائیں گے ، الیکشن کیلئے آج رقم جاری نہ ہوئی تو یہ توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد قوم کا فرض ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ پتہ نہیں ۔ ن لیگ شہبازشریف کو قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کررہی ہے ۔ قوم نے پہرہ نہ دیا تو شہری حقوق سلب ہوجائیں گے ۔ کبھی ایک کو پکڑ لو ، کبھی دوسرے کو اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔ صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ، اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔















