اہم خبریں

ملک میں شدید آئینی بحران ، عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں شدید آئینی بحران ، سابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنمامسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے ، پاکستان میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور حکومت ملک کو ارادتاً لاقانونیت کی طرف دھکیل رہی ہے، اس ملک کو بچانے کا فوری اور واحد راستہ شفاف الیکشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کا بنیادی حق مانگتے ہیں لیکن سزا کے طور پر ہمیں اغواء کرلیا جاتا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیئے اور عوام کے حقوق بحال ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں