Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر ہائیکورٹ ،وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نااہل قرار

مظفرآباد (نیوزڈیسک)ہائیکورٹ آزادکشمیر نے وزیر اعظم کشمیر سردار تنویر الیا س خان کو نااہل قراردے دیا، وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو عدالت العالیہ کہ فل بینچ نے سزا سنا دی ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی سے نااہل کر دیا گیا۔عدالت سے متعلق بیانات پر قصور وار قرار دیدیا گیا ۔آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کے حالیہ عدلیہ مخالف بیانات پر طلب کیا تھا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس توہین عدالت کیس میں نا اہل قراردیا۔عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔وہ آج آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی۔سردارتنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی۔سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے،

سردار تنویر الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔سردارتنویر الیاس کا کہنا تھا کہ میرےکسی الفاظ سےجج ہرٹ ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں، تاہم عدالت نے ان کی معافی مسترد کردی۔سردارتنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے۔سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان شامل ہیں۔