اہم خبریں

دوصوبوں میں انتخابات سے انتشار پھیلے گا، فل بینچ کا فیصلہ ہمیں منظور ہوگا، انجینئرخرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی لمبی فہرست ہے ۔ ہم چاہتےہیں کہ رواں سال الیکشن ہوں اور 2018 کی طرح کے نہ ہوں ۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ۔ صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو موقع مل سکے کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔ 2018 میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار دلوایا گیا۔ بدترین دھاندلی کے نتیجے میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی ، ۔ ہم نے ڈسکہ جیسا الیکشن نہیں کروانا ، چاروں صوبوں میں الیکشن ایک دن ہی چاہتے ہیں۔ جو زہریلی فضل بوئی گئی وہ آج ہم کاٹ رہے ہیں۔۔ تمام ججز کو مل بیٹھ کر الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا۔2018سینٹ الیکشن میں ن لیگ کا انتخابی نشان چھینا گیا ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ چار تین کا ہے ۔ ججز کے دستخط شدہ فیصلے ہمارے سامنے ہیں۔ کوشش ہے الیکشن شفاف ہوں ، کسی بھی غیرآئینی معاملات سے پاک ہوں ، ان الیکشن میں سب کو برابری کیساتھ موقع ملنا چاہیے ۔ وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ دوصوبوں میں انتخابات سے انتشار پھیلے گا۔ فل بینچ کا فیصلہ ہمیں منظور ہوگا

متعلقہ خبریں