اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قاتلانہ حملے کے مدعی ایس ایچ او کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایس ایچ او عامر شہزاد نے نے وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا۔ وہ قتل کے اس منصوبے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ریکارڈ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جن پراسرار حالات میں ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان ،مقصود چپراسی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے دیگر اہم گواہان کی اموات ہوئیں ان کو یاد کرنا بھی اہم ہے۔عمران خان نے کہا کہ دل کے دورکے نتیجے میں ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہم دل کےدورےکے نتیجےمیںSHOعامرشہزادکی اچانک وفات کی باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کرتےہیں۔انہوں نےوزیرآباد میں مجھ پر قاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کیا چنانچہ قتل کےاس منصوبے،جسکی تحقیقات JIT کررہی ہے، کے پیچھے کارفرما عناصر کو بےنقاب کرنے کے حوالے سے وہ ایک کلیدی کردار (گواہ) تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2023















