اہم خبریں

آئین کے 50 سال مکمل، یادگار دستور کا افتتاح ، سپیکر راجہ پرویز اشرف کا آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسملی راجہ پرویز اشرف نے آج کے دن آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے اس عظیم دن کے موقع پر عظیم و شان تقریب کا انعقاد کیا ، مقدس آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،1973 میں متفقہ طو پر آئین منظور ہوا تھا ، آئین کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی محسنوں کو یاد کرنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں ،کسی بھی ملک کی آئین اسکی تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،راجہ پرویز اشرف نے یادگار دستور کا افتتاح کیا۔ آج 10 اپریل کو آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کررہے ہیںقائد اعظم کی سوچ کو 25 سال بعد پایہ تکمیل کو پہنچا۔ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی بنیاد رکھی آئین کی یادگار دنیا بھر میں لینڈ مارک کی حیثیت رکھتی ہے۔سی ڈی اے اس یادگار کو جلد مکمل کریگااس کے ڈیزائن کیلئے ملک بھر میں مقابلہ کروایا جائیگااس یادگار کیساتھ ایک باغ بھی تعمیر کیا جائیگا جسے باغ دستور کا نام دیا جائیگا50 سال بعد بھی یہ دستاویز متفقہ حیثیت رکھتی ہےاس یادگار کو قومی حیثیت دلانا ہو گی تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھیں۔ سپیکر نے آئینی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ آئین کی یادگار سنگ بنیاد رکھااسپیکر نے آئینی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ باغ دستور میں پودالگایا۔

متعلقہ خبریں