اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل آج مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 4 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے بھجوایا تھا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے بھی آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔















