(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے پھر سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ لگتا ہے ،سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے،اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلایا جائے، فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔ اعلیٰ عدالت میں تقسیم ہے ،چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو دباؤ میں لاکر عمران خان آسان راستہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں۔















