اہم خبریں

ملک نے کسی کی خواہش پر نہیں، آئین کے مطابق چلنا ہے، اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ بتایا جائے 372 کے ایوان میں سے 42 ارکان نے قرار داد پیش کی یہ قرار داد اکثریتی ہے یا اقلیتی؟،حکمرانوں کی دلچسپی ترازو کے پلڑو میں نہیں، ملک نے کسی کی خواہش پر نہیں، آئین کے مطابق چلنا ہے،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ آج سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات ہوا، اجلاس میں پاک افواج کے مختلف آپریشنز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، سینیٹر مشتاق احمد نے فاتحہ خوانی کروائی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ آج ملک میں جبر کا راج ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا، حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود سپریم کورٹ ثابت قدم رہی،عوام سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے لیکن نے وفاقی کابینہ نے فیصلہ دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانیں گے۔

متعلقہ خبریں