لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پہلے عمران خان سے لیکن اب یہ عوام سے بھی ڈرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ سپریم کو فیصلہ واضح ہے، کل سب نے آئین منافی تقاریر کیں،اقلیت نے کل ایک غیرآئینی قرارداد پاس کی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342 کے ہاؤس کے اندر 42 لوگوں کے دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائیگا، پاکستان میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پہلے عمران خان سے ڈرتے تھے اب عوام سے بھی ڈر رہے ہیں، اب فیصلے عوام نے کرنے ہیں ،عوام سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا مہنگا ئی کی شرح 45فی صد تک پہنچ گئی اور یہ کہتے ہیں ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے ۔















