راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم عدلیہ کیساتھ ہے، سڑکوں پر آئی تو ہر چیز بکھر جائے گی،شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آ کر گھر جائیں گے۔
اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہ ہوئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا۔ ریاست عوام کا نام ہے اور ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے میں ریاست کی جمہوری زندگی یا غیر آئینی موت کا فیصلہ ہو گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 4, 2023
آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سال میں غریب موت کیلئے آٹے کی لائن میں لگا ہے یا آئی ایم ایف کی شرائط پر گھٹنے کے بل لیٹا ہے۔رجسٹرار کو ہٹانا، بنچ بنانا، سوموٹو لینا چیف جسٹس کا آئینی حق ہے، ایک طرف ججز کے بائیکاٹ کا اعلامیہ جاری کرتے ہیں، دوسری طرف عدالت میں دلائل دینے کی بھیک مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتا ہے 3 ججوں کے فیصلے سے ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، بلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے 3 ججوں کا فیصلہ منظور نہیں، پھر شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آئے گا اور گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین و قانون کی حکومت نہ ہوئی تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، ریاست عوام کا نام ہے، ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔
رجسٹرارکوہٹانابنچ بناناسوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہےایک طرف ججزکےبائیکاٹ کااعلامیہ جاری کرتےہیں دوسری طرف عدالت میں دلائل دینےکی بھیک مانگتےہیں۔قوم پہلےہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہےعدلیہ کےساتھ کھڑی ہےسڑکوں پرآگئی توہرچیزبکھرجائےگی۔شریفوں زرداریوں کاقبضہ مافیاعوام کےانتقام کےلیےتیاررہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 4, 2023















