اہم خبریں

مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے میں مصروف ، عالمی برادری آواز بلند کرے،عمران خان کی اپیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے میں مصروف ، عالمی برادری آواز بلند کرے۔ آج قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اس دوران عمران خان نے کہا کہ مقتدر گروہ عوام کو حق ووٹ سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں پر حملوں سے آئین کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، اس کے لیےعالمی برادری اپنی آواز بلند کرے، عمران خان نے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے اپیل کردی ۔

متعلقہ خبریں