اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ پاکستان کے اسرائیل کیساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں بے بنیاد ہیں۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔دوسری جانب ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہےکہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونےکی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنےکا ارادہ رکھتےہیں۔















