راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان ججز نے پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں من پسند فیصلے ججز سے لیے جائیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے،تین جسٹس کےخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دےسکتا ہے۔
3جسٹس کےخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دےسکتا ہےان ججز نےPTIکےخلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں حکومت کا الیکشن سےفرارہوناعدلیہ پر دباؤڈالناغریب کاآٹےکےلیےجان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
آج سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 اکتوبرتودورکی بات یہ 8 جون کادن بھی نہیں دیکھیں گے لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، 90 دن میں کے پی اور پنجاب کی نگراں حکومتیں ختم ہوجائیں گی ،ججزکیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ زیرو نکلے گا۔
بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اوربیروزگاری خانہ جنگی کیطرف لےجا سکتی ہے90دن میں پنجاب اورKPKکی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججزکےخلاف ریفرنس دائرکرنےکانتیجہ بھی زیرونکلےگاملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائےگی مسئلہ90روزمیں الیکشن کاہےجو13جماعتوں کےٹولےکی سیاسی موت ثابت ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023















