اہم خبریں

ژوب ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،دہشتگرد ہلاک،جوابی فائرنگ سے جوان شہید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود دیگر دہشتگروں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں