Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ،لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل تھے۔ بینچ جسٹس امین الدین کے الگ ہونے پر ٹوٹا۔ واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 3 روز سے سپریم کورٹ میں جاری تھی لیکن آج الیکشن سے متعلق کیس پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سماعت بھی موخر ہو گئی ہے ، واضح رہے کہ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ بینچ ٹوٹنے میں کوئی پریشانی کی بات نہیں، جلد نیا بینچ تشکیل دے دیا جائے گا،کیس کی سماعت دوبارہ ہوگی۔