پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

لاہور ( نیوز ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرحکومت اقدامات کو بدترین انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، گزشتہ 10 ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے ورکرز کو گھروں میں گھس کر دھمکایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب مطلوب شخص موجود نہ ہو ان کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے، اغوا، حراست میں تشدد، متعدد جعلی کیسز، میڈیا پر پابندی، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔موجودگی کیصورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہےہیں۔اغواء،دورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئےجانے جیسےلاتعداد واقعات میں آج کےپاکستان کا عکس جھلکتا ہےجس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سےانحراف ہرپہلوسےنمایاں ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ بدمعاش ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان کے عوام کی طرف سے مزاحمت کی جاتی رہے گی۔