خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیس،خاتون جج کو دھمکی دینے کےمعاملہ پر سماعت،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج ،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کےمعاملہ پر سماعت ہو ئی ۔عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی دوران سماعت عمران خان کے وکلاء نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کی استدعا کر دی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ان سے سیکورٹی واپس لینے کے متعلق ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے ہیں، جج نے ریمارکس دیئے کہ سرکار کی طرف سے ابھی کوئی پیش نہیں ہوا انکی طرف سے دیکھتے ہیں کیا کہا جاتا ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ میں ابھی ہائیکورٹ جا رہا ہو، جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ بےشک چلے جائیں آپ کے دلائل تو آگئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورت نے جج دھمکی فیصلہ محفوظ کیس سنادیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔