وزیرِ اعظم شہبازشریف کا آج سپریم کورٹ جانے کا امکان، وفاقی کابینہ ممبران کو بھی بلا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آج سپریم کورٹ جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ممبران کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ،وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ کے ممبران آج ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچیں۔سپریم کورٹ میں انتخابات میں التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت مقرر ہے۔