اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق ویزاعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد پولیس اسکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا۔ اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔
Its shameful how PTI workers are being arrested in Islamabad today. Why are people not in even in uniform putting our people in prison vans!#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/M6lfedwG6w
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2023
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔
عمران خان کی گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے پر موجود۔
pic.twitter.com/aDGCCffxY5— PTI (@PTIofficial) March 27, 2023















