کراچی(نیوزڈیسک)سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے دبئی میں طبی معائنہ کیلئے بلاول بھٹو خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے خصوصی طیارے سے دبئی روانہ ہوئے جہاں آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی اچانک دبئی روانہ ہوگئیں، ان کے ہمراہ سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی تھے، دونوں رہنما نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے۔















