جنوبی وزیرستان، اغوا ہونے والے باپ بیٹے اور بھتیجے کی نعشیں برآمد

جنوبی وزیرستان(نیوز ڈیسک) اغوا کار گروہ سرگرم ،تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں۔ہفتے کو تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں ،پولیس کے مطابق مقتولین میں مولوی نور زمان، اس کا بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔ تینوں افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، جن کی آج لاشیں برآمد ہو گئیں۔ایک روز قبل ہی اغوا کیے گئے تینوں افراد کی لاشیں ملنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ بانڑہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے مولوی نور زمان، اس کے بیٹے اور بھتیجے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔