اسلام آباد خودکش دھماکا، تحقیقات کیلئے پولیس نے 8 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی، حساس ادارے کے افسران بھی شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد خودکش حملے سے متعلق پولیس نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ٹین فورمیں ہونے والے خود کش حملے کی پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کی جے آئی ٹی قائم کرد،ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ ایس پی انڈسٹریل ایریا، اپس پی سبزی منڈی بھی جے آئی ٹی میں شامل کردیئے گئے ہیں۔