اہم خبریں

5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کی درخواست کے معاملے پر زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور اظہر صدیق نے دائر کی ہے ، عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کی ،واضح رہے کہ عمران خان نے تھانہ رمنا اور کھنا میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، جس کی سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں