اہم خبریں

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سازشی سائفر میں ناکامی کے بعد عمران خان کا یوٹرن امریکا تعلقات بحالی کیلئے ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پرائےکنسلٹنٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، ”سازشی سائفر“میں ناکامی کے بعد اب زور وشور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جا رہا، یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“ کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ’’ کھیلنے“ کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کا دوہرا معیار اور یوٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہےہیں، عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں