اہم خبریں

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے، 13 کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے، آئین واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونگے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پرآرٹیکل 6 لگاتی ہے، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے، آئی ایم ایف کی 3 میٹنگز ناکام ہوگئی ہیں، عالمی مالیاتی فنڈز اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے، پٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ موج کریگی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا۔

متعلقہ خبریں