اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ الیکشنز ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد اکتوبر میں ہوں۔ عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امن و امان خراب کر رہے ہیں، پاک فوج کو نشانہ بنانا اچھا عمل نہیں ہے، پارلیمنٹ میں امن و امان پر بات کی جائے گی، مذاکرات سے معاملات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔















