لاہور ( نیوز ڈیسک) نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور شریں مزاری نے کہا کہ محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہے کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ، یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔واضح رہے کہ نگران حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔
This is an open threat to all citizens but crook Naqvi shd answer under what law police are breaking & entering homes without warrants & harrassing families. This is not writ of State – This is law of the jungle which this man & his henchmen are indulging in against pti homes. pic.twitter.com/oRNb4T2dNw
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 20, 2023
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پولیس کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے پولیس پر مسلسل تشدد کے باوجود پولیس کو روکتا رہا، زمان پارک سے پولیس کو واپس آنے کے لیے کہا اور پولیس کو کوئی کارروائی کرنے نہیں دی۔
Crime Minister yet again trying to take charge of boot polish camapaign, his only desire is to use this narrative to further enlarge the gulf between People and the Army, so PDM can continue with the loot and plunder. https://t.co/dppyyFRGZl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2023















