اہم خبریں

ہمارے کارکنوں اور ان کے کم سن بچوں کو فوراً رہا کیا جائے، عمران خان کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں فسطائیت عروج پر ہے ،پولیس بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپےمار رہی ہے،ہمارے کارکنوں اور ان کےبچوں کو فوراً رہا کیا جائے ۔

آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے جہاں پولیس ہمارےکارکنوں کو پکڑنےکیلئےبغیر وارنٹس گھروں پر چھاپےمار رہی ہے۔جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں10برس تک کےکم سِن بچوں کو اٹھایاجارہاہے۔ہمارےوہ تمام کارکن اور ان کےبچے فوراً رہا کئے جائیں جنہیں اغواء کیا جاچکاہے۔

متعلقہ خبریں