راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںکہا کہ پی ڈی ایم قیادت اپنے کرپشن کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا، 90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی، 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی، توپ نہیں، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کو خارج کر دیا، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، یہ وقت ہی بتائے گا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرا دی ہے، دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار صاحب 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہ کرا سکے، ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کر دیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل تک موخر ہوگیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔
ن لیگ اور pppکی قیادت اپنےکرپشن کےکیس30اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑےگا90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائےگی13کےٹولےکےپاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانےکےممبربھی نہیں ہیں نوازشریف کاانتظارکرتےکرتےلوگ تھک جائیں گے کل فائل زمین کھا گئی یاآسمان نگل گیایہ وقت ہی بتائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023















