اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج دوپہر قوم سے خطاب کرینگے

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کا قوم سے رات کو ہونیوالا خطاب مؤخر کردیا گیا ،عمران خان آج دوپہر قوم سے خطاب کرینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے قوم سے خطاب کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان کا خطاب مؤخر کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے اور پوری کوشش کے باوجود سیٹلائٹ وین کنیکٹ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اب وہ کل دوپہر کو قوم سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے ہفتے کو اسلام آباد اور لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر قوم سے خطاب کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں